اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق پر اداکار فیروز خان نے حقیقت بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق اداکار فیروز...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔
ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے مداح کے ساتھ ڈانس کر رہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اکثر تنقید کا شکار رہتیں ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ہانیہ عامرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گانا گا رہیں تھیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
ہانیہ عامر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ معروف گلوکار فرحان اختر کا گانا ’پی جاؤں‘ بہترین انداز میں گنگنا رہی تھیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح اُن کی اس ویڈیو پر خوب تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں اور اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں بہترین انداز میں انگریزی گانا گانے پر امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا ’ فیمیل ورژن‘ قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا اُن کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ دن بہ دن گلوکاری میں بھی بہترین ہوتی جا رہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News