Advertisement
Advertisement
Advertisement

بختاورکا نکاح: دولہا بارات لے کر بلاول ہاؤس پہنچ گیا

Now Reading:

بختاورکا نکاح: دولہا بارات لے کر بلاول ہاؤس پہنچ گیا

بختاور بھٹو کی شادی ، دولہا بارات لے کر بلاول ہاؤس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق دولہے کی بلاول ہاؤس آمد ہو چکی ہے، ان کے ساتھ والد والدہ ، بہنیں اور دیگر مہمان بھی ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہےجبکہ نکاح کی تقریبات کے لیے بینڈ باجا بھی بلاول ہاؤس پہنچ گیا۔

نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس لان میں شام سات کے بعد منعقد ہوگی۔

Advertisement

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں ہے،27 جنوری کومہندی کی رسم ادا کی گئی تھی۔

 کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

سابق صدر آصف زرداری نےمہمانوں کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا شیڈول

 بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوئی ، جبکہ مہندی کی ایک سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوئی ۔

آج  29 جنوری کوبختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان  نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور کی شادی میں  قریبی افراد کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور دلہن بختاور کے اکلوتے بھائی  بلاول بھٹو نے اپنی بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی  ہیں۔

مزید پڑھیں

بختاوربھٹو کی آصف ذرداری کے ہمراہ منگنی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری...

مریم نواز کو مدعو نہیں کیا گیا

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شریک ہوں گی یا نہیں یہ سوال گزشتہ روز سے گردش کر رہاتھا تاہم اب ذرائع شریف فیملی نے واضح جواب دے دیا ہے۔

ذرائع شریف فیملی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ذرداری ہائوس سے ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں آیا، بختاور بھٹو کی شادی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مریم نواز کو مدعو نہیں کیا۔

ذرائع شریف فیملی کامزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بھی بختاور بھٹو کی شادی پر دعوت نہیں دی گئی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر