Advertisement

نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے جہاز ساتھ لے گیا تھا، ڈاکٹر شہباز گِل

این آر او نہیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے جہاز ساتھ لے گیا تھا۔

احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ‏قومی جہازوں کو فلم شوٹنگز اور سکریپ میں بیچنے والے نوٹنکی میڈیا پر لیکچر دے رہے ہیں، نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے جہاز ساتھ لے گیا تھا، 2 سال بعد غائب جہاز کا پتہ تحقیقات کے بعد تب لگا جب جہاز جرمنی پہنچ گیا تھا، مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پر ایک بار پھر لیگی پٹواری مٹھائی کھا کر الٹی کر رہے ہیں، لگتا ہے ارسطو صاحب نے بھی برطانوی کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ پڑھ لیا ہے، دو ہفتے سے براڈشیٹ کا نام لیکر اچھل کود کرنے والے اسے لطیفہ کہہ رہے ہیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ “عزت اور ساکھ” جیسے الفاظ نااہل لیگ کو بلکل نہیں ججھتے، مہینے میں 4 بار ہارٹ اٹیک اور 15 جھوٹی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ملک سے بھاگنے والے عزت کی بات نہ کریں، جس کابینہ کا وزیراعظم سمیت وزیر خارجہ و داخلہ بیرون ملک اقامہ پر مالی چپڑاسی ہوں ان کو ساکھ کا کیا پتہ؟ آلِ شریف اور درباری لوٹ مار میں بین الاقوامی سطح پر مشہور اور ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام
مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وفاقی بیوروکریسی میں افسران کے تقرر و تبادلے
Next Article
Exit mobile version