
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈشیٹ معاملےکا نوٹس لے لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی اے سی نے 19 جنوری کو نیب اور آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے براڈشیٹ کی خدمات کیوں اور کب حاصل کی گئیں، معاہدہ کب منسوخ ہوا، کتنی رقم دی گئی۔
چئیرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ پی اے سی پر کابینہ اجلاس میں لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں، اس معاملے پر سیکریٹری کابینہ کو خط لکھیں گے۔
ممبر کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کے مطالبے پر پی اے سی نے براڈشیٹ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 19 جنوری کو نیب اور آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔
چئیرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں تحقیقات ہونی چاہئیے کہ براڈشیٹ سےمعاہدہ کس نے منسوخ کیا، وزیر اعظم کو ہم تحقیقات کرکے بتا دیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی اے سی ارکان پر الزامات کے خلاف کمیٹی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News