پاکستان شوبز انڈسڑی سے عارضی طور پرکنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی آج کل ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورسٹائل ایکٹر حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا سے غیر فعال ہیں ، جس کے باعث نا صرف ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بلکہ اکثر نے ان سے پوچھ بھی لیا۔
، تاہم اب انہوں نے خود ہی اپنی مصروفیت کے حوالے سے سب کو بتا دیا ہے۔
Working on the book
Advertisement— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) January 16, 2021
حمزہ عباسی سے ایک خاتون مداح نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کہ آج کل وہ کہاں غائب ہیں، وہ انہیں ٹوئٹر پر مِس کررہی ہیں؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ آج کل اپنی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔
ایک اور صارف نے بھی کہاکہ آپ کے اکاؤنٹ سے آخری مرتبہ ٹوئٹ 6جنوری کو سامنے آیا تھا اور اب 16 جنوری کو آپ ٹوئٹ کررہے ہیں، اتنا طویل بریک نہ لیا کریں۔
AdvertisementLast you tweeted on 6 Jan & Now on 16 Jan … 10 Days bhaee itna lambaa gap mt liya Karen ap please 🙏🏻😖
— N¡mrah🦋 | HamzaAliAbbasi❤️ (@IamNimrahAlvi) January 16, 2021
واضح رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نےگز شتہ سال ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو جلد منظر عام پر آجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
