سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی ولیمے تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں پی پی پی کے ممبران اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر منظرعام پر آگئیں۔
تقریب میں لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی جوش و خروش میں اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو گزشتہ روز محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
بختاور بھٹو اور محمود چودھری کو ملک بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے ، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے بھی انسٹاگرام پر اپنی بہن اور بہنوئی کے لئے ایک خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع پرآصفہ بھٹو نے شادی کی تقریب کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
