Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے بدنام زمانہ ڈھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان کے بدنام زمانہ ڈھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بدنام زمانہ ڈھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، یہ ڈھگ ایک بار پھر پاکستان کو نوچنے کیلئے اقتدار حاصل کرنے کیلئے بے قرار ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ڈھگوں کی دال نہیں گلے گی، اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا، راجکماری اورشہزادہ وہ دن یاد کریں جب ان کے ابا جان کے ادوارمیں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، ان کے ابا جان کے ادوار میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی جبکہ ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگامیں اشنان کیا، ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے جبکہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر