
لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا گیا۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر قتل کے دو کیسز میں بری کر دیا۔
کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے فیصلےسناتے ہوئے کہاکہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔
دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر نامعلوم شہری کے قتل کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف 2004 میں تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج کئے گئے۔
خیال رہے کہ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News