اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے جب کہ پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ چیف کمشنرنے وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ ایس پی اورڈی ایس پی نےغیرذمہ داری کا ثبوت دیا،دونوں افسران کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اے ٹی ایس کمانڈوزکی تعیناتی کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور انہیں فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کےبغیر نہیں لی جانی چاہئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کریں اور ہدایت دیں سنسنی خیزی کے بجائےواقعہ کی تفصیل دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
