Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسامہ ستی قتل کیس، جوڈیشل انکوائری میں اے ٹی ایس اہلکار ذمہ دار قرار

Now Reading:

اسامہ ستی قتل کیس، جوڈیشل انکوائری میں اے ٹی ایس اہلکار ذمہ دار قرار
usama satti case

اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے جب کہ پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ چیف کمشنرنے وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ایس پی اورڈی ایس پی نےغیرذمہ داری کا ثبوت دیا،دونوں افسران کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ اے ٹی ایس کمانڈوزکی تعیناتی کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور انہیں فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کےبغیر نہیں لی جانی چاہئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کریں اور ہدایت دیں سنسنی خیزی کے بجائےواقعہ کی تفصیل دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر