Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران عباس نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

عمران عباس نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا عندیہ دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارعمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پ مداحوں کیلئے سوال و جواب کا سیشن کیا ۔

مزید پڑھیں

اشنا شاہ نے خود کو غریب کیوں قرار دیا؟

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اشنا شاہ نے خود کو غریب قرار...

سیشن کے دوران ایک صارف نے اپنے پسندیدہ اداکار سے پوچھا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ کو ٹک ٹاک نہیں پسند ہے، اس ک

ی کیا وجہ ہے؟

Advertisement

عمران عباس نے صارف کے جواب میں کہا کہ ’میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہا کہ میں ٹک ٹاک کو نا پسند کرتا ہوں بلکہ یہ ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر کے دوسروں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’یہ تو صرف استعمال کرنے کی بات ہے کہ جو اسے پسند کرنے یا اس کے برعکس بناتا ہے۔‘

اس حوالے سے عمران عباس کا کہنا تھا کہ ’میری نظر میں ٹک ٹاکرزکی بہت عزت ہے، مجھے صرف ایک بات پسند نہیں آتی جب لوگ اپنی حد پار کر دیتے ہیں اور فالوورز کو بڑھانے کی خاطر فحش یا غیر مہذب چیزوں کی طرف جاتے ہیں‘۔

عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک پر قدم رکھ سکتے ہیں کیونکہ انہیں بے شمار چاہنے والوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کے سیشن کے اختتام مین عمران عباس نے کہا کہ ٹک ٹاک کو مثبت، تخلیقی اور معنی خیز انداز میں استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر