Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پنجاب رو رو کر نواز شریف کو یاد کرتا ہے ،مریم نواز

Now Reading:

آج پنجاب رو رو کر نواز شریف کو یاد کرتا ہے ،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ آج پنجاب رو رو کر نواز شریف کو یاد کرتا ہے، عمران کہتا ہے کہ عوام بھوکی مر رہی ہے تو میں کیاکروں۔

ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران کہتا ہے کہ عوام بھوکی مر رہی ہے تو میں کیاکروں، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ تحریک انصاف حکومت نے میٹرو بس نہیں بنائی بلکہ سڑکوں کے بیچ کھڈے بنادیے، ایک میٹرو 6 سال میں بنائی جہاں بسیں چلتی کم  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا نہیں اس کے آگے آٹا چور پیچھے بجلی چور جبکہ بائیں گیس چور اور نیچے اے ٹی ایم ہیں۔

Advertisement

 مریم نواز کا کہناتھا کہ جس کے پاس کٹہ تھا وہ مرغیوں پر آگیا جس کے پاس مرغیاں تھی وہ انڈوں پر آگیا، پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں تو دور کسی کو مرغی یا کٹا ملا۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 فروری کو آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے، یہ الیکشن نہیں ہے، ایک جنگ ہے، یہ جنگ نواز شریف نے ووٹ چوروں کے خلاف شروع کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 70سال کی عمر میں یہ جنگ شروع کی، 4 سال پہلے گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے کہا ہماری جنگ عمران خان کے ساتھ نہیں ان کے بڑوں کے ساتھ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کھڑا ہوگیا ہے، پنجاب والو آج سچ سچ بتادو جب سے حکومت ایک ووٹ چور کے ہاتھ میں دی گئی پنجاب لاوارث نہیں ہوگیا؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف عوام سے پوچھا کرتا تھا کہ مہنگی چیز تو نہیں مل رہی۔

مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں جب عمران خان جب ووٹ مانگنے آئے تو کہنا عوام کی چیزیں چوری کرکے کیا لینے آئے ہو، آج چینی کی قیمت کیا ہے؟ نواز شریف کے دور میں کیا کلو تھی؟ ہاتھ اٹھا کر بتاؤ بجلی آتی ہے یا بجلی کے لمبے لمبے بل آتے ہیں؟ گیس آتی ہے یا گیس کے لمبے لمبے بل آتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آپ سے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا کتنوں کو نوکریاں ملی، جس کو نوکری ملی یہاں آؤ اس کے گلے میں ہار ڈالو۔

جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں ہوگیا، مجھے اس بات کا غصہ کہ پورے پاکستان کو انہوں نے ایک نوکری نہیں دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر