
مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج ڈسکہ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دورہ ڈسکہ کے دوران مرحوم ایم این اے سید افتخار حسین المعروف ظاہرے شاہ کی صاحبزادی نوشین افتخار کے گھر جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین سے ملاقات اورلواحقین سے اظہارتعزیت کرینگی۔
مریم نوازآج دوپہر 12بجکر 45 منٹ پر جاتی عمرہ سے ڈسکہ کیلئے روانہ ہونگی۔
واضح رہےکہ پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، حکومت نے ڈسکہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی سرتوڑ کوشش کی، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News