Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا، شاہد خاقان

Now Reading:

عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا، شاہد خاقان
شاہد خاقان

مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کرنا جرم نہیں ہے، عوام کی امانت کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے وزیر، مشیر اور انتظامیہ سب ووٹ کا تقدس پامال کرنے میں مصروف عمل ہیں، آج کہا جاتا ہے دوبارہ الیکشن کرالیں، آپ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو این اے 75 پورے حلقے میں الیکشن کرائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی عوام سوال کر رہے ہیں کہ کس کے حکم پر افسران نے ڈسکہ الیکشن میں چوری کی، ان افسران پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، سابق وزیراعظم عدالت میں کھڑا ہوسکتا ہے تو الیکشن چوری کرنیوالے افسران کو بھی عدالت میں کھڑا ہونا پڑے گا، انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں، آئین و قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے، ملک میں آٹا، گندم کی چوری کا احتساب کون کرے گا ؟ جب کوئی چوری ہوتی ہے تو کمیشن بنا دیا جاتا ہے، کمیشن بنتے ہی اس لئے ہیں کہ مجرمان کو تحفظ دیا جائے اور چوری پر پردہ ڈالا جائے، اب براڈ شیٹ پر بھی کمیشن بنا دیا گیا ہے، دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں عمران خان کی حکومت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ ترین ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، انصاف کے نظام پر آج سوالیہ نشان ہے، 20 پولنگ اسٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسر ووٹوں سمیت غائب ہو گئے، الیکشن چوری ہوا، تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر