Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شدت پسند حکومت ایک اور متنازع قانون لے آئی

Now Reading:

بھارتی شدت پسند حکومت ایک اور متنازع قانون لے آئی

بھارتی شدت پسند حکومت ایک اور متنازع قانون لے آئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایک نئے حکم نامے میں سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی اسکالرز  کی آن لائن وسیمینارز اور انڈیا کی سلامتی سے متعلق موضوعات پر کانفرنسز میں شرکت وزارت خارجہ کی منظوری سے مشروط کردی ہے۔

بھارت میں نئے سرکاری حکم نامے کو دنیا بھرمیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کے لبادے میں تعلیمی اداروں پر پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں۔

بھارتی شدت پسند حکومت ایک اور متنازع قانون لے آئی جس کے مطابق حکومت کے جاری کردہ حکم نامے میں تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی اسکالرز کی آن لائن سیمینار میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکم نامے میں تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہےکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق سیمینار میں اسکالرز کی شرکت کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت لیں گے۔

Advertisement

بھارت اور دنیا بھر میں اس نئے قانون پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اس قانون سے دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

 امریکہ کی روٹگرز یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر بھارتی تاریخ کے ماہر آندرے ٹروشکے نے اس قانون پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ورچوئل تعلیمی تقریبات پر نئی پابندیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انڈیا کی حکومت کمزور، خوفزدہ اور آمرانہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر