Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: بوٹ بیسن میں دوہرے قتل کا معاملہ، مقتولہ کی شناخت ہوگئی

Now Reading:

کراچی: بوٹ بیسن میں دوہرے قتل کا معاملہ، مقتولہ کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں دوہرے قتل کا معاملہ، گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی انیلا عرف عینی کا شوہر اہلخانہ کے ہمراہ لاش وصول کرنے چھیپا سرد خانے پہنچ گیا۔

مقتولہ انیلا کے شوہر الطاف کا کہناہے کہ میں اسنوکر کلب میں کام کرتا ہوں، انیلا کی موت کا میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کو گولی لگی۔

الطاف عرف طوفان خان کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے مزید کہناتھا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، عدنان نامی لڑکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

مقتولہ کے شوہر کا کہناتھا کہ بیوی گھر سے دوائی لانے کا کہہ کر گئی تھی اور پھر اس کی موت کی خبرملی۔

اہلخانہ کا کہناہے کہ مقتولہ عینی کی تدفین سرگودھا میں کی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشہ رات کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں انیلا بھی شامل تھی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے30 بور پستول کے 5 خول ملے تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے علاقے کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر