لاہور: شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی طور پر معطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی معطل ہونے کے بعد دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پروازکو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے صبح 11 بجے تک لاہور کے شدید دھند کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے اور دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسا موسم 20 سال بعدآیا ہے، بارشیں نہ ہونا دھند کا سبب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
