
وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی کہ کراچی میں جولائی، اگست میں گرین لائن بس چل پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایسا شہر جو باقی پاکستان کو وسائل فراہم کرتا ہے اس کو چلانے والے ادارے کے یہ حالات ہیں کہ فائر انجنز نہیں ہیں، اگر فائر انجن ہیں تو ڈیزل اورپیٹرول کے پیسے نہیں ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے شہر قائد کے شہریوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت جن دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اس میں پیش رفت جاری ہے، گرین لائن منصوبے کے آخری 2 مراحل پر کام کا آغاز ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جون تک بسز بھی پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد جبکہ سندھ کا 90 فیصد سے زائد ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے اور پھر کراچی کی یہ حالات انتہائی افسوسناک بات ہے۔
اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کے لیے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی، کراچی شہر کو اس کا حق نہیں ملا، تاہم وفاق ذمے داری ادا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات اس وقت بہتر ہوں گے جب اس شہر کو اون کیا جائے گا۔
اسد عمر نے مزید کہاکہ وفاق کی جانب سے شہرِ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں پیش رفت جاری ہے، اورنگی نالے اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کر لی گئی ہے، کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈور کے لیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News