
وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا، قومی خزانے سے کتنے اخراجات کئے گئے ، تفصیلات سامنے آگئیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران سرگرمیاں سابق حکمرانوں کے دوروں سے زیادہ تھیں ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر 34 ہزار 800 ڈالر اخراجات آئے جبکہ 2016 میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سری لنکا پر 2لاکھ 76 ہزار 266ڈالر اخراجات آئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ نوازشریف کے دورہ کی نسبت عمران خان کے دورہ سری لنکا میں وفد میں لوگ بھی زیادہ تھے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سری لنکا سے پہلے اخراجات کی فہرست پر بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے تمام غیر ضروری اخراجات کو فہرست سے خود کاٹ دیا۔
فہرست دوبارہ منظوری کے لئے وزیراعظم کو پیش ہوئی تو مزید اخراجات کم کردیے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے اخراجات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کفایت شعاری کی اعلی ترین مثال قائم کر دی۔نواز شریف مفرور نے 2016 میں سری لنکا کا دورہ 274,000.00 میں کیا۔عمران خان نے سری لنکا کا دورہ صرف 34,000 ڈالر میں کیا-2016 کے دورے کی نسبت اس دورے میں زیادہ کام ہوا زیادہ events ہوئے۔زیادہ فائدہ ہوا pic.twitter.com/hEbyEbsLVC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 25, 2021
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی پہلا دورہ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سری لنکن حکومت نے بھارتی وزیر اعظم کے بجائے پاکستانی وزیر اعظم کو ترجیح دی۔
وزیراعظم عمران خان کو نئی سری لنکن حکومت کے دوران دورہ کرنے والے پہلے حکمران بننے کا اعزازحاصل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز ختم ہوا ہے، دورے کے دوران عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News