خواتین کو صرف ایک کام کی حد تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بشریٰ انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا...
معروف گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا نے اپنا نیا لک مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شکیرا کا نیا ’لک‘ مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکارہ شکیرا نے فوٹ اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بالوں کا اسٹائل اور رنگ تبدیل کر کے اسے مداحوں کے لئے سرپرائز قرار دیتے ہوئے وڈیو اور تصویر پوسٹ کی۔
تاہم اداکارہ کے نئے لک کی ان کے مداح خوب تعریف کر رہے ہیں اور انکی وڈیو اور تصویر کو اب تک لاکھوں لائکس بھی مل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ شکیرا کی 4 دسمبر کو ریلیز ہونے والی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ کو بھی بےحد پسند کیا گیا تھا جسے تقریباً دو ماہ کے اندر ہی یوٹیوب پر 200 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔
تاہم شکیرا میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا تھا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ شکیرا نے ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News