چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ صحت عامہ سندھ کی عوامی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر سے ملاقات کی ہے۔
بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران زین ندیم قمر بھی موجود تھے جنہوں نے پی پی پی چیئرمین کو این آئی سی وی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ عوام دشمنی کی انتہا ہے، این آئی سی وی ڈی جیسا ادارہ بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر چُبھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سمیت مختلف ہتھکنڈوں کے باوجود حکومتِ سندھ عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
