Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران ایک شخص نے قانون ہاتھ میں اٹھایا، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران ایک شخص نے قانون ہاتھ میں اٹھایا، مرتضیٰ وہاب
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکوت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک پاکستان کا کہا تھا لیکن ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن مرحلے میں دخل اندازی کی گئی،عام آدمی کے لئے جرم ہے تو کیا پی ٹی آئی والوں کے لئے یہ قانون نہیں ہے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے جس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستان کی بات ہوتی ہے تو پھر قانون کا اطلاق تو ہوگا، ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران ایک شخص نے قانون ہاتھ میں اٹھایا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا ہم ایسے شخص کو چھوڑ دیں، وہ شخص الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا تھا، یہ شخص عمران خان کا چہیتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا مقصد حلیم عادل شیخ کے اقدام کی مذمت کرنا ہے، حلیم عادل شیخ بار بار حکومت سندھ اور پولیس، سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ 16 فروری کو ملیر ضمنی انتخاب کے دوران وفاقی حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسد عمر ضمنی انتخاب کے دوران گئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ، وزیربلدیات، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی قانون کے باعث نہیں گئے۔

ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ الیکشن عمل کے دوران مسلح افراد کے ہمراہ گئے، یہ غیر قانونی قدم ہے، وہ کون ہوتے ہیں قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملیر ضمنی انتخاب کے دوران پولیس کو حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کو حلقے سے نکالیں، ایس ایس پی ملیر نے الیکشن کمیشن کے حکم پر حلیم عادل شیخ کوحراست میں لیا۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا اعلان کیا تھا،کہا تھا کہ ایسا پاکستان جہاں سب برابر ہونگے تاہم کیا ریاست کو ایسے شخص کے سامنے خاموش ہوجانا چاہیے جو قانون ہاتھ میں لے؟

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے بارہا کوشش کی کہ ہم انکو جواب دینے سے گریز کریں تاہم سرکاری افسران کے خلاف انکا رویہ دھمکی آمیز ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے قوانین کی اسد عمر نے دھجیاں اُڑائیں جبکہ  حلیم عادل شیخ اسلحہ بردار جتھے کے ساتھ حلقے میں گھوم رہے تھے۔

Advertisement

اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا گلہ ہے کہ بار بار سندھ حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو نقصان پہچانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کوتکلیف ہوئی تو سندھ حکومت نے انہیں طبی امداد فراہم کی، آئی جی پولیس نے بھی طبی امداد سے منع نہیں کیا بلکہ اس شخص کا حق سمجھتے ہوئے اسپتال منتقل کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معزز عدالت نے حلیم عادل شیخ کو پولیس ریمانڈ پر دیا، ہم انکے خلاف ہوتے تو انہیں قید سے ہسپتال نہ لے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ادارہ امراض قلب کے خلاف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے تھے وہی لوگ اب ادارہ امراض قلب میں علاج کی تحریری درخواست دے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ کو ہم نے تمام اختلافات کے باوجود ہسپتال منتقل کیا اور فوری امداد پہنچائی۔

ترجمان نے کہا کہ طبی امداد حلیم عادل شیخ کا حق ہے، ہماری نیتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر