
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا۔
قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے ذمہ دارانہ اننگیز کھیلی۔
محمد رضوان نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی، وہ احمد شہزادکے بعد تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔
بولنگ میں جنوبی افریقا کی جانب سے فیلکوایو نے 2 اور فورٹیون، تبریز شمسی اور لوتھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
170 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 166 رنز بناسکی۔
بیٹنگ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 54 رنز بنائے جبکہ مالان نے 44 رنز کی اننگ کھیلی۔
بولنگ میں پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف 2 اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News