Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 75 ضمنی الیکشن سے متعلق رپورٹ جاری

Now Reading:

این اے 75 ضمنی الیکشن سے متعلق رپورٹ جاری

این اے 75 ضمنی الیکشن کے حوالے سے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 سے 22 فروری تک قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد کرائے گئے، ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر انتخابی نظام میں واضح بہتری نظر آئی۔

رپورٹ کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بےضابطگیاں دیکھنے میں آئیں، جس کے باعث الیکشن کمیشن کو این اے 75 ضمنی الیکشن کا نتیجہ روکنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ حلقوں میں مجموعی طور پر 1.7 بےضابطگیاں رپورٹ ہوئیں جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، غیر قانونی الیکشن مہم کے حوالے سے عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی پولنگ اور گنتی کے عمل میں بہتری آئی جبکہ این اے 75 میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر پرتشدد واقعات پر الیکشن کمیشن کو انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے اورافسران کی آئینی ذمہ داری ہے کہ آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

فئیر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ میں مزید کہا کہ انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات روکنے کیلئےالیکشن کمیشن کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شفاف انتخابات کی راہ میں حائل سرکاری افسران کو جرمانے اور سخت سزائیں دی جائیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکشن 9(1) کے تحت تاخیر سے نتائج موصول ہونے والے حلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرا سکتا ہے، این اے 75 کے واقعات کے باوجود حالیہ ضمنی انتخابات 2018 کے عام انتخابات سے بہتر تھے۔

رپورٹ میں توجہ دلائی گئی کہ 71 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے قریب سیاسی جماعتوں کو پارٹی کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے، انتخابات کے دوران ایک کمرے میں متعدد پولنگ بوتھ قائم کیے گئے جس سے غیر ضروری رش ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اٹھ حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران خلاف ورزی دیکھنے میں نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر