تنازعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے کرکٹرعمر اکمل کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی ثالثی عدالت نے ایک بار پھر عمر اکمل سے متعلق فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔
کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانا تھا لیکن اب تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 مارچ تک کسی بھی وقت محفوظ فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ کرکٹر عمر اکمل اور پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی۔
پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو 36 ماہ کی سزا سنائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
