
مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس
پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ میں بھی سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں دو گروپ آمنے سامنے آ گئے ، لیگی قیادت ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کر سکی، مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف گروپ نے مشاہد اللہ خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔
اس گروپ نے موقف اپنایا کہ مشاہد اللہ خان بیمار ہیں، کسی متحرک رہنما کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے دوسرے گروپ نے اعظم نذیر تارڑ کو ٹکٹ دینے کی مخالف کی۔
دوسرے گروپ نے اعتراض کیا کہ اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ اعظم نذیر تارڑ کے بجائے زاہد حامد کو ٹکٹ دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مشاہداللہ خان کے بجائے عرفان صدیقی کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News