پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ٹیم پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد ماہرہ خان کو تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن پر پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
Advertisement— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021

جاوید آفریدی نے کہا کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس ایل 6 میں ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان کو مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
