
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد،عمران خان الیون کے خلاف کھڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوبے چک میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11جماعتیں، نسل در نسل، قبضہ مافیا اور منشیات فروش عمران خان کے مخالف کھڑے ہیں جبکہ عمران خان نے جن مافیاز کے خلاف ٹکرلی ہیں وہ سب جمع ہو کر ان کے سامنے کھڑے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے بت کو پاش پاش کرنے کیلئے پر عزم ہیں، جب عمران خان موروثی سیاست اور قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالتا ہے تو مفادات پرستوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جس ویژن کے تحت ملک سے کرپشن کے کینسر سے لڑ رہے ہیں ، سچائی اور حق والوں کے راستے میں ہمشیہ رکاوٹیں آئیں گی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ساتھ چند کلومیٹر پر ہونے والے وزیر آباد میں الیکشن میں وہی انتظامیہ تھی، ن لیگ جہاں سے جیتتی ہیں وہ الیکشن متنازعہ نہیں بنایا جاتا، اپوزیشن کا واویلہ اس لئے ہے وہ فرائض سے بے نیاز ہے جبکہ جعلی راجکماری ، پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 337 پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ آنے تک الیکشن شفاف تھے جبکہ ماضی میں الیکشن میں رزلٹ میں تاخیر ہوتی رہی ہے، الیکشن متنازعہ بنانے کیلئے ن لیگ نے کچھ میڈیا گروپ کو استعمال کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ این اے 75کے ضمنی الیکشن میں مخالفین نے عوام کو گمراہ کیا جبکہ اپوزیشن نے الیکشن کو متنازعہ بنایا لیکن شفاف الیکشن کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں جانا ہمارا حق ہے جبکہ سپریم کورٹ میں جاکر نئی روایت کی تشریح چاہتے ہیں جبکہ سرکاری افسران حوالے سے جو الیکشن کمیشن نے ہدایات دیں ہیں حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدر آمد کیا۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے جبکہ حکومت پنجاب ٹورازم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور کاٹیج انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے حکومت پنجاب اقدامات کررہی ہے اور وزیراعلی عثمان بزدار ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکج دینے جارہے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ میں رنگ روڈ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے جارہے ہیں اور رنگ روڈ کے منصوبے کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا مقصد منصوبہ بندی سے شہر کو نئی ترقی دی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے منصوبے بنائے جائیں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری کی پوری معیشت دباؤ میں آئی ہے جبکہ حکومت عوام کے دکھوں کے مداوا کیلئے کام کرتی رہی گی ، اپنی مقبولیت کی خاطر ملکی ذخائر داؤ پر نہیں لگائے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News