 
                                                                              پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے میدان میں شام چھ بجے اتریں گی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی ميں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔
جنوبی افریقا نے 145 رن کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ایک جیت سے سیریز اپنے نام کرنے کا مشن مکمل کرنے کیلئے دونوں ٹیمیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی، بڑے چیلنج نے میچ کو بڑا دلچسپ بنا دیا۔
🇵🇰1⃣➖1⃣🇿🇦
Highlights of 2nd #PAKvSA T20I 👉https://t.co/i8aY9V5obv#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8CyreWbvra
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
دونوں ٹیموں کا سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے رضوان نے دوسرے میچ میں بھی ففٹی اسکور کی جبکہ افریقی بولر ڈیوائن پریٹوریس نے 17 رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 