فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کررہا تھا، جو نہ تو اس کے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔
کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے! غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا، آہ و بکا کرتا دراصل اُس NRO کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا!
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 28, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
