Advertisement
Advertisement
Advertisement

عفت عمر نے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی

Now Reading:

عفت عمر نے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقارعلی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں دوران سماعت گواہ اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنے تحفظ کے لیے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں ایکٹرعلی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

سینئیر میزبان، اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر علی ظفر کے حامیوں نے نعرے لگائے تھے اور اُن کے حامیوں نے بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

دوران سماعت فاضل جج نے کہا کہ اگر واقعہ عدالت میں پیش آیا ہے تو پھر قانون کے مطابق دیکھیں گے اور اگر واقعہ کورٹ روم سے باہر ہوا ہے تو مقدمے کی درخواست دائر کریں۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوےکی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement

عدالت نے گواہ عفت عمر کی علی ظفر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی اور عفت عمر کو ہراساں کیے جانے اور تحفظ کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عفت عمر کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر