 
                                                                              مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سےآج اہم ملاقات کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان شام 5 بجے بلاول ہاؤس پہنچیں گے، ملاقات میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم سربراہ آصف ذرداری کو ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی مبارکباد بھی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 