پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ آج کا جلسہ پاکستان کے حکمرانوں کو ایک تاریخی پیغام ہے کہ حکومتیں دھاندلیوں سے نہیں بلکہ عوامی طاقت سے بنتی ہیں۔
حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس تحریک میں ہم سب مل کر یکجا ہوئے ہیں، آپ سے پوچھتا ہوں کے آپ تھکے تو نہیں؟
انہوں نے کہا کہ جیسے سمندر میں مچھلیاں نہیں تھکتی ہیں اسی طرح ہمارے کارکن میں تیرنے کی طاقت رہے گی، ہم تھکنے والے لوگ نہیں ہے، تحریکیں عزم سے چلتی ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکمران ناجائز راستے اور چور دروازے سے آئے جبکہ ہمیں سیاست میں چالیس سال ہوگئےہیں، ہم پرائمری اسکول کےبچےنہیں آپ ہمیں الف ب پڑھائیں گے، اگرسیاست سیکھنی ہےتوہماری شاگردی اختیارکرنی پڑےگی، ہم نےکوئی کچی گولیاں نہیں کھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قوم کوووٹ کی امانت واپس نہیں دلائیں گےآرام سےنہیں بیٹھیں گے، ملک کےآئین کی جنگ لڑرہےہیں، پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، ووٹ کےحق کی جنگ لڑرہے ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں منصوبہ بندی کےتحت انتخابی دھاندلی کی گئی بالکل اسی طرح یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنارہےہیں، یہ لوگ کبھی آئین توکبھی قانون میں ترمیم کاسوچتےہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہم نام لکھ کرووٹ دینےکےحق میں نہیں ہیں۔
سندھ کے جزائر کے تنازع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جزائرپرمقامی لوگوں کاحق ہے، کسی قیمت پروفاق کوجزائرپرقبضہ کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
