Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ویڈیو گیمز کھیلنا واقعی نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

Now Reading:

کیا ویڈیو گیمز کھیلنا واقعی نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

ویڈیو گیمز کھیلنے اور اس کے اثرات کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آگئی ہے۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ لڑکوں کا ویڈیو گیمز کھیلنا ان کے لیے نقصان دہ ہے اور ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مضر ہے تاہم اس سے متعلق نئی تحقیق نے ان خیالات کو غلط ثابت کردیا۔

حال ہی میں برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے علم ہوا ہے کہ 11 سال کی عمر میں ویڈیو گیمز کھیلنے کے عادی لڑکوں میں آنے والے برسوں میں ڈپریشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اس حوالے سے لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا کہ جو لڑکیاں اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتی ہیں، ان میں ذہنی تناو کی علامات ظاہر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

دونوں باتوں کو یکجا کرکے دیکھا جائے تو نتائج سے علم ہوتا ہے کہ اسکرین کے سامنے گزارے جانے والا وقت کس طرح بچوں کی ذہنی صحت پر مثبت یا منفی انداز سے اثرات کا حامل ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکرینوں سے ہمیں مختلف اقسام کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے، اس حوالے سے گائیڈ لائنز یہ مدنظر رکھ کر مرتب کرنی چاہیئے کہ مختلف سرگرمیاں کس حد تک ذہنی صحت پر اثرات مرتب کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ یہ بات تصدیق سے نہیں کہی جاسکتی تاہم گیمز کھیلنے سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے، حالیہ نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گیمز کھیلنا نقصان دہ عادت نہیں بلکہ اس کے کچھ فوائد بھی موجود ہیں  جو کہ بالخصوص وبا کے دوران مشاہدے میں آئے۔

اس تحقیق میں 11 ہزار سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تھا جن پر 2000 سے 2002 کے درمیان ایک تحقیق کی گئی تھی۔

ان بچوں سے سوشل میڈیا، ویڈیو گیمز کھیلنے یا انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تھے جبکہ 14 سال کی عمر میں ان میں ذہنی تناو کی علامات کو جاننے کی بھی کوشش کی گئی۔

حال ہی میں حاصل کیے گئے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لڑکے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں اگلے 3 برسوں میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

دوسری جانب جو لڑکیاں 11 سال کی عمر میں اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتی ہیں، ان میں 3 سال بعد ڈپریشن کی علامات کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر