Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں

Now Reading:

اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں

 کیا  آپ بھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے کو راحت کا ذریعے سمجھتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بہت سے افراد اپنے گھروں، دفاتر ، ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کے عادی ہوتی ہیں اور اس پوزیشن میں بیٹھنے کو راحت حاصل کرنے کا ذریعے بھی سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

السی کے بیج کے بے شمار فائدے ہیں اور اس کے استعمال...

ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے کو سٹنگ کراس لیگز (sitting cross legs) بھی کہا جاتا ہے۔

تاہم طبی ماہرین اس انداز سے بیٹھنے کو خطرناک قرار دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے کئی اعصابی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔

Advertisement

اس انداز میں بیٹھنے سے کونسی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

گردن اور کمردرد

یہ عادت گردن اور کمردرد کا بھی باعث بنتی ہے کیونکہ ہمارا جسم اس وقت زیادہ متوازن ہوتا ہے جب پیر فرش پر ہوں۔

جب آپ ٹانگ پر ٹانگ چڑھاتے ہیں تو کولہے ایک ٹوئیسٹ پوزیشن میں آجاتے ہیں جس کے نتیجے میں pelvic کی ہڈی مڑ جاتی ہے جو کہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو سپورٹ دے رہی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ان حصوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ پریشر متاثر ہوتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق اس طرح بیٹھنا درحقیقت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

جی ہاں بلڈ پریشر، جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹانگ کے اوپر ٹانگ رکھنے سے ٹانگوں میں خون کو کشش ثقل کے مخالف کام کر کے واپس دل کی جانب ہوتا ہے جبکہ بیٹھنے کا یہ انداز اس عمل کے لیے مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

جس کے نتیجے میں خون کی گردش مشکل ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم بلڈ پریشر بڑھا کر خون کو واپس دل تک پہنچاتا ہے۔

آپ کو اس کے فوری اثرات کا احساس تو نہیں ہوگا تاہم اگر آپ کے دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزرتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں کہ آپ ٹانگوں کو کتنی دیر تک ایک دوسرے پر رکھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کسی بھی صورت 15 منٹ سے زیادہ اس انداز میں نہ بیٹھیں اور ہر ایک گھنٹے میں کچھ منٹ کے لیے چہل قدمی کو یقینی بنائیں۔

 ٹانگوں اور پیروں کے اعصاب سن ہوجانا

تحقیق کے مطابق بہت دیر تک ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے رکھنے کے نتیجے میں ٹانگوں میں سوئیاں چبھنے یا سن ہوجانے کا احساس بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس انداز سے ٹانگوں اور پیروں کے اعصاب اور شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

کوشش کریں کہ اگلی بار بیٹھنے کے بعد کوشش کریں کہ آپ کے دونوں پیر فرش پر ہوں جو کہ طویل المعیاد بنیادوں پر صحت کے لیے فائدہ مند پوز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر