
بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر ٹوئٹ کرنے والی عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کو بھارتی اداکارہ کنگنا نے بے وقوف کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنگر ریحانہ اپنے ٹوئٹ میں مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے لائیں جس سے بھارتی سیخ پا ہوگئے اور بھارت کے مسائل سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔
امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ کرنے پربالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کو خوش کرنے کے چکر میں بیچ میں کود پڑیں اور پرامن کسانوں کو دہشت گرد جبکہ گلوکارہ کوبے وقوف قرار دے دیا۔
No one is talking about it because they are not farmers they are terrorists who are trying to divide India, so that China can take over our vulnerable broken nation and make it a Chinese colony much like USA…
Sit down you fool, we are not selling our nation like you dummies. https://t.co/OIAD5Pa61aAdvertisement— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 2, 2021
کنگنا رناوت نے مزید زہر اگلتے ہو ئے لکھا کہ اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے۔
واضح رہےکہ بھارت میں کسانوں کے حکومت مخالف احتجاج نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کردی ہے، گزشتہ روز گلوکارہ نے بھارتی کسانوں کی احتجاج کی ایک خبر ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے لکھا کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News