
وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب تحقیقات ہونی چاہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کے 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ کیا ان دو سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کاروائ عمل میں لائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News