
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے پھیلاو کے سدبات کیلئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین نے کورونا سے بچاو کی 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے جو کہ ملک کے تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا تھا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکو لگائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے۔
AdvertisementBigNews Corona vaccination campaign launched in Pakistan
In the first phase, frontline health workers will be vaccinated. PM @ImranKhanPTI thanked govt of #China for gift of 0.5 million #CoronaVaccine for people of #Pakistan pic.twitter.com/tfAzfSY5wy— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) February 2, 2021
وزیراعظم کا کہناتھا کہ اللہ نے دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان پر اپنا خاص کرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہری کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر بھی مکمل طور پرعمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عالمی وبا کے کیسزمیں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News