Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل سیزن 6 : اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل سیزن 6 : اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 197 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اورایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

شرجیل خان کی سنچری بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو وکٹیں 13 رنز پر گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاداب خان اور فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آصف علی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیاتھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر