Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیر داخلہ

Now Reading:

کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں کشمیریوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ اگر مریم بی بی کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو ابھی ساری پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ختم ہو سکتی ہے،  ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی جانے دو۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) گھیرے میں ہے، آج شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، یہ جیل جاتے ہیں تو ان کی صحت خراب ہو جاتی ہے، جیل ان کو راس نہیں آتی، یہ اپوزیشن میں ہوں تو ان کا دل کرتا ہے کہ باہر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن صاحب آپ کن بچوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں، آپ اچھے بھلے سمجھدار آدمی ہیں، آپ دیکھیں آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا ہے۔

Advertisement

ان کاکہنا تھا کہ اگر آصف زرداری کے کیس کراچی جائیں گے تو کون ان کے خلاف شہادت دے گا کیونکہ جب یہ جیل میں تھے تو سارے پاکستان کے بدمعاشوں اور جیلوں کا نیٹ ورک اس نے بنایا ہوا تھا۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تین سال گزرنے والے ہیں، ایک سال کے بعد الیکشن مہم شروع ہو جائے گی، کیا تم اس ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری بحیثیت وزیر داخلہ پوری کوشش ہو گی کہ ہم آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہ کریں لیکن اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو یاد رکھنا آپ سے وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یوٹرن کا طعنہ دینے والو تم تو اباؤٹ ٹرن لیتے ہوں، اب یہ 26مارچ کو لانگ مارچ کر رہے ہیں، آ جائیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر