پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا
پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا ہے۔...
کراچی کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے میچز کے لیے پارکنگ پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں تماشائیوں کے لیے کراچی میں تین مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تماشائیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام حکیم سعید گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب 2 وی آئی پیز پارکنگ چائنا گراؤنڈ اور نیشنل کوچنگ سینٹر میں بنائی گئی ہیں جبکہ پارکنگ سے اسٹیڈیم کے لیے شٹل سروس چلے گی۔

واضح رہےکہ چوکوں، چھکوں کی برسات کا وقت قریب آچکاہے، شائقین کرکٹ ایکشن کے منتظر ہیں،ہفتے کو شروع ہونے والی پی ایس ایل 6کیلیے ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News