مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنیوالوں سے آج ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں، وقت آگیا عوام آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام فارن فنڈنگ سے پاکستان میں ووٹ چوری کرنے والوں کو نکال باہر کریں، مقتولین کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے اور عوام پر آنسو گیس ٹیسٹ کرنیوالوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں، جس طرح مہنگائی کر کے عوام کو ستایا گیا، اب عوام ظالم حکمرانوں سے ووٹ سے بدلہ لیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے، انتظامیہ نے جعلی حکمرانوں کی غلامی اپنائی تو عوام کےغیض و غضب کا انہیں بھی نشانہ بننا پڑے گا، عوام ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں، ووٹ چور حکمرانوں نے وعدے بھلائے، عوام انہیں بھلا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
