Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے اور نظر آئیں ہمیشہ اسمارٹ

Now Reading:

وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے اور نظر آئیں ہمیشہ اسمارٹ

روٹی ہم روزانہ ہی کھاتے ہیں تو کیوں نا ایسی روٹی کھائی جائے جو وزن بھی کم کرے اور جسم کو تقویت بھی بخشے۔

ڈاکٹرز کے مطابق جو کا دلیہ اور جو کی روٹی بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے ، جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

مزید پڑھیں

وزن میں کمی کیلئے بہتر کیا ڈائیٹنگ یا ورزش؟

صحت مندانہ وزن برقرار رکھنا یا بڑھے ہوئے وزن میں کمی لانا...

اکثر و بیشتر لوگ جو کا دلیہ صبح ناشتے میں کھا رہے ہوتے ہیں لیکن روزانہ ایک ہی چیز انسان کھا کھا کر تنگ آجاتا ہے۔

تاہم جو کو مختلف طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کے آٹے سے بنی روٹی کی آسان ترکیب کچھ یوں ہے۔

Advertisement

بنانے کا طریقہ

ایک کپ جو لیں اور اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔

اس کے بعد اسے باریک چھنی سے چھان کر الگ رکھ دیں۔

دوسری جانب ایک پتیلی میں ایک کپ پانی لیں اس میں 1 کھانے کا چمچ تیل ڈالیں اور حسبِ ضرورت نمک شامل کرنے کے بعد ابال آنے تک پکا لیں۔

گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں، آٹا تیار ہو جائے گا۔

اب اس آٹے کی روٹی بنا لیں اور کھانے میں پیش کریں۔

Advertisement

ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔

 اس روٹی کو آپ روز کھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر