وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا، عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
