پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ان کی صاحبزادی مہرالنساء کی خیرہت دریافت کی اور جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔
گزشتہ روز ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا تھا کہ سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی جبکہ مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی کہ مہر النساء کی جلد صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
