چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی چھوٹی بہن آصفہ زرداری کو28 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول نے آصفہ بھٹو کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یادگار تصاویربھی شیئرکی۔
Happy Birthday to my baby sister @AseefaBZ pic.twitter.com/Sm1e2qDhed
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 3, 2021
واضح رہےکہ آصفہ زرداری کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کے پیغامات دینے کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے ، پی پی کے اراکین بڑی تعداد میں آصفہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔@AseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBiBi pic.twitter.com/dsPTZeuM26
— PPP (@MediaCellPPP) February 3, 2021
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔
ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
