ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہوں، اُن سے کوئی مقابلہ نہیں، ایمن خان
پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اداکارہ ماہرہ کے لیے محبت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سنگِ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان کے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان نے گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ انسٹا گرام فالوورز رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوبز انڈسٹری کی مایا ناز اور سینئر نامور اداکاراؤں کے بجائے اُن کی فین فالوونگ زیادہ تھی۔
جبکہ اس سال کے آغاز میں اُن کا یہ اعزاز معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے نام کر لیا تھا جن کے انسٹا گرام پر 8 ملین فالوورز ہیں۔
تاہم اداکارہ ایمن خان اب دوبارہ عائزہ خان کے مد مقابل آ گئی ہیں اور دونوں کے 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایمن خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کام کا آغاز کیا تھا، ایمن خان نے چھوٹی عمر میں ہی کامیابیاں سمیٹ لی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News