
وزیراعظم نے نوشہرہ الیکشن دھاندلی سے متعلق شواہد اکٹھا کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویزخٹک کو نوشہرہ الیکشن دھاندلی سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے اور نوشہرہ الیکشن دھاندلی کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روزوزیردفاع پرویزخٹک نے وزیراعظم کونوشہرہ الیکشن میں شکست کی وجوہات سےآگاہ کیا جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نےشکایات کے انبارلگا دیئے۔
اراکین اسمبلی نے شکوہ کیا کہ بیوروکریسی اراکین اسمبلی کوکوئی اہمیت نہیں دےرہی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ہمارےلئے نوگو ایریابن چکاہے جبکہ تھانوں میں ایک بارپھرروایتی پولیس کلچرشروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا ہے، جس میں کہا کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر ،ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردو بدل کی، فارم46کی مختلف ریکارڈپرمشتمل 2،2تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News