 
                                                                              محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کیلئے کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن آج ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں، سیٹلائٹ تصاویر سے علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی ہوگئی ، جس کے بعد کے ٹو پر آج سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویرمیں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ، جہاں جی پی ایس بندہوئے تاہم سیٹلائٹ تصاویرحکومت پاکستان تک پہنچادی گئیں، ایف ایل آرمشن میں ان تصاویرسے مدد لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں ساجدسدپارہ سےبھی رہنمائی لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی موسم صاف نہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوسکا تھا جبکہ علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ دی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اورٹیم جمعےکےدن سےلاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 