Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ نے گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فوری طور پر کریں

Now Reading:

اگر آپ نے گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فوری طور پر کریں

گوگل کی جانب سے کروم 88 ورژن کو ونڈوز، میک اور لیونکس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اپ ڈیٹ میں ایک مسئلے کی روک تھام کی گئی ہے، جو کوئی معمولی نہیں بلکہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

 سیکیورٹی  ریسرچرمیتھائس بیولینس نے اپنے ایک بلاگ میں ویب براؤزر کے ویب اسمبلی اور جاوا اسکرپٹ انجن وی 8 میں خامیوں کو رپورٹ کیا گیا جو کہ ہیکرز کو کمپیوٹر کو ہیک کرنے کی سہولت فراہم کرسکتی ہیں۔

گوگل نے مسئلے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور اسے

CVE-2021-21148

 کا نام دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بگ کی رپورٹس سے آگاہ ہے، تو کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

Advertisement

گوگل کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ بگ کی تفصیلات اور لنکس کو اس وقت تک محدود رکھا جاسکتا ہے جب تک صارفین کی اکثریت براؤزر اپ ڈیٹ نہیں کرلیتے، جس میں بگ کو فکس کرنے کے لیے اپ ڈیٹ بھی موجود ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ اگر تھرڈ پارٹی لائبریری میں بھی بگ موجود ہوا تو پابندیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ بگ جو بھی ہو صارفین کو اپنے براؤزر کو اپ ڈیٹ کرلینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ منیجر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر